تھانہ کوہسار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کی رہائشگاہ کے قریب سے کیبل چوری کرنیوالے تین ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ کیبل برآمد کر لی۔
گزشتہ رات آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے تھے۔ کیبل چوری ہونے سے سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے تھے۔
اگر کوئی اہلکار عیدی کا مطالبہ کرتا ہے تو فوری 1715 پر کال کریں، آئی جی اسلام آباد
این ٹی سی کے ترجمان نے کہا تھا کہ گزشتہ رات 3 اور 4 بجے کے درمیان چوروں نے کارروائی کی ، چور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لے گئے ہیں۔