محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم کی پیش گوئی کر دی

بارش

اسلام آباد میں گہرے کالے بادل چھا گئے، ہوائیں چلنے سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی ہونا شروع ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ ، نارووال، سرگودھا، میانوالی،لاہور، شیخوپورہ، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد میں تیز ہواوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

ملک بھر میں 23 اگست سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

اس دوران خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ ،نارووال، لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

تاریخ کے گرم ترین دور کا آغاز، اقوام متحدہ نے وارننگ جاری کردی

دوسری جانب دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا  ہے، انتظامیہ نے کہا ہے کہ اونچے درجے کے سیلاب سے 190 بستیاں شدید متاثر ہوسکتی ہیں، انتظایہ کے مطابق کل شام تک اونچے درجے کا سیلابی ریلا کہروڑپکا کی دریائی پٹی سے ٹکرائے گا۔


متعلقہ خبریں