ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والے خاتون گرفتار

ٹرمپ کا الیکشن

فائل فوٹو


واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کی رہائشی 41 سالہ میری فورینزا نے ای میل کے ذریعے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن ٹرمپ کو گولیاں مارنے کی دھمکی دی تھی۔

سرکاری حکام کے مطابق امریکی صدر کو دھمکیاں دینے کے حوالے سے رواں مہینے کے اوائل میں خاتون کے خلاف فلوریڈا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں باضابطہ شکایت درج کرائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گیمبیا: صدر اور تمام حکومتی عہدیداروں کے سفر پر پابندی عائد

خاتون کے خلاف درج کرائی گئی شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خاتون نے دھمکی آمیز ای میل میں لکھا تھا “میں حلفیہ کہتی ہوں کہ جہاں کہیں مجھے موقع ملا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن ٹرمپ کو گولیاں مار دوں گی”۔

اٹارنی آفس کے مطابق دھمکی آمیز ای میل ڈونلڈ ٹرمپ کے آبائی علاقے پام بیچ کاؤنٹی میں ایک تعلیمی ادارے کے سربراہ کو بھیجی گئی تھی جبکہ خاتون فورینزا کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مارنے کی دھمکی پر مبنی ایک اور ای میل جون کے مہینے میں بھی بھیجی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں