سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ ہم نے سیکھنا کچھ نہیں ہے، خاص طور پر ہمارے سیاستدانوں نے کبھی کچھ سیکھنے کی کوشش نہیں کی۔
ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ عطا تارڑ میرے لیے بہت محترم ہیں وہ صحیح بول رہے ہیں ہونگے جوکچھ ان کے کیساتھ ہوا۔
لیکن سوال یہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہیں نہیں کہا بلکہ ایک ڈیوٹی جج گئے انہوں نے کہا کہ واش روم جو اڑھائی تین فٹ کا ہے اس کے بالکل اوپر 6 فٹ پر کیمرہ لگا ہوا ہے، اگر وہ واش روم استعمال بھی کریں تو ان کی پرائیویسی متاثر ہوتی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ ،چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت
انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے کہیں یہ نہیں کہا کہ میں جوں ہی گیا تو چیئرمین پی ٹی آئی میرے پائوں پڑ گئےاور کہنا شروع کر دیا کہ مجھے مٹن اور انواع واقسام کے کھانے دو ، میری سپیشل ٹائلیں لگائو، مجھے ڈرائنگ یا فرسٹ کلاس لائونج میں لے جائو، یا میں بہت بڑا کارنامہ کر کے آیا ہوں مجھے اس کا صلہ دو، یا مجھے 3 ہسپتالوں میں لے جائواورمیری تیرہ میڈیکل رپورٹس بنائو۔
مجھے نواز شریف کی طرح جاتی امرا 8 ہفتوں کیلئے بھیجو، نواز شریف کی طرح لندن بھیجو، انہوں نے شہباز شریف کی طرح جج کے سامنے نہیں کہا کہ میری دو شکائتیں ہیں، یا پھر سعد رفیق طرح نہیں کہا کہ انڈہ کچا تھا، سلائس ٹھنڈا تھا، اور نہ ہی انہوں نے آصف علی زرداری کی طرح مساجر چیئر مانگی ہے۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ہم نے پھر بھی سیکھنا نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کیا وہ بھگتیں،اگر انہیں سزا ہوئی ہے تو عدالتیں سزا کو ختم کریں گی۔
چیئرمین تحریک انصاف کو اسپیشل خوراک دی جاتی ہے، ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ نے جو کہا کہ ان کیساتھ غلط ہوا، میں ان کیساتھ ہوں بالکل نہیں ہونا چاہیےتھا لیکن مجھے بتائیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کیا کہا تھا؟ میں اے سی اور ٹی وی اتروا دوں گا اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہاں اے سی اور ٹی وی لگے ہوئے تھے، گھر سے طرح طرح کے کھانے آرہے تھے۔
سینئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اس ملک میں ہزاروں قیدی ایسے ہیں جن کے بدتر حالات ہیں، انہیں سردرد کی گولی تک نہیں ملتی، میں نہیں کہتا چیئرمین پی ٹی آئی کو سہولیات دیں لیکن اتنا تو کریں کہ جب وہ کسی واش روم میں جائیں تو سامنے کیمرا لگا ہوا نہ ہو۔
انہیں جو سہولت بطور سابق وزیراعظم، قیدی یا پھر انسان وہ ضرور ملنی چاہیے۔
صدر نے اپنی پارٹی کو بھی خوش کیا باقی کو بھی خوش کیا، عطاتارڑ
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میں عطا تارڑ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف کے کی طرف سے کہ ان کے فائدہ کیلئے آپ نے نیب قوانین میں ترمیم کی، شکریہ آپ نے اپنے گھر کے سارے پیسے لگا کر موٹرویز بنائیں، شکریہ اس کیلئے بھی کہ آپ نہ ہوتے تو ذوالفقار علی بھٹو ،غلام اسحاق خان، ڈاکٹر عبد القدیر، ثمر مند مبارک اور باقی ہزاروں خاموش مجاہدین ہیں ان کا تو کوئی کام ہی نہیں تھا اصل کام تو آپ نے کیا ہے، آپ نے دھماکے کیے آج ہم ناقابل تسخیر ہو گئے ہیں۔
عارف علوی اپنے ٹوئٹ میں اعتراف جرم کر رہے ہیں ، خرم دستگیر
ارشا بھٹی نے مزید کہا کہ اس کیلئے بھی شکریہ ہے کہ آپ نے نیب ختم کیا جلد ہی آپ بزنس کی دودھ اور شہد کی نہریں بہیں گی، آپ نے بہت اچھا سسٹم سیٹ کیا،زرداری ،مولانا صاحب اور آپ سارے ملے، اور اس ملک کو آپ نے بدترین حکومت دے کر ریکارڈ مہنگائی اور ریکارڈ بیروزگاری،ریکارڈ غربت دے کرآج آپ لندن میں بیٹھے ہیں اور یقینا ہمارے لیے سوچ رہے ہوں گے، شکریہ اس کیلئے بھی آپ نے نااہلی ختم کروائی اور آئین کو دھوکہ دیا،سپریم کورٹ کے فیصلوں کو دھوکہ دیا،پارلیمنٹ اور عوام کو دھوکہ دیا۔