چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان پریزنز رولز 1978 کے رول 257 اور 771 کے مطابق سہولیات فراہم کر دی گئیں۔
ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے5ڈاکٹرز تعینات ہیں، 8گھنٹے ڈیوٹی پر ایک ڈاکٹر ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی استعفی نہیں دیں گے، مزمل سہروردی
چیئرمین تحریک انصاف کو اسپیشل خوراک دی جاتی ہے، اسپیشل خوراک ڈاکٹرز کی چیکنگ کے بعد اسپیشل ٹیم کے ذریعے مہیا کی جاتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے کمرے میں نیا واش روم تعمیر کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے کمرے میں ویسٹرن کموڈ اور واش بیسن لگائے گئے ہیں، واش روم میں باتھ سوپ ، پرفیوم ، ائیر فریشنر ، تولیہ اور ٹیشو پیپر بھی موجود ہیں، واش روم کی دیواریں 5 فٹ اونچی رکھی گئی ہیں، باتھ روم کو نیا دروازہ لگایا گیا ، بیڈ ، تکیہ ، بیڈ میٹرس ، میز کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے سیکریٹری کو تبدیل کرنے کی سفارش کر دی
ترجمان محکمہ جیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کےکمرے میں کرسی ، ائیر کولر، ایگزاسٹ فین کی سہولت میسر ہے، کھانے میں فروٹ ، شہد اور کھجوریں دی جا رہی ہیں، عبادت کے لئے جائے نماز، انگریزی ترجمے کے ساتھ قران مجید مہیا کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو مطالعہ کیلئے ایک درجن کے قریب کتابیں اور اخبار دئیے گئے۔
صدر عارف علوی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ، سینئر صحافی کا اہم انکشاف
اس کے علاوہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی منگل کو فیملی سے ملاقات کرائی جاتی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کی جمعرات کووکلا سے قانون کے مطابق ملاقات کرائی جاتی ہے۔