حارث روف کی پانچ وکٹیں، افغانستان کو 142 رنز کی عبرت ناک شکست


پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں افغانستا کو 142 رنز کی عبرت ناک شکست دے دی۔

قومی ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم محض 55 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے حارث روف نے پانچ جب کہ شاہین نے دو نسیم اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کپتان افغان کرکٹ ٹیم کا پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے روایتی تحفہ

اس سے قبل  پاکستانی ٹیم 47.1اوورز میں 201 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔

3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔

کپتان بابر اعظم صفر پر آئوٹ ہوئے ، اوپنر امام الحق نے ففٹی بنائی ،وہ 61 رن کے ساتھ نمایاں رہے۔

شاداب خان  39، افتخار نے 30 رنز بنائے،ان کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹر قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔

افغانستان کے بائولر مجیب الرحمان نے 3،محمد نبی اور راشد خان نے2،2 وکٹیں لیں،فضل حق فاروقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 


متعلقہ خبریں