درآمدی پابندیوں میں نرمی ،پاکستانی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا


درآمدی پابندیوں میں نرمی سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث  انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنے سکڑتے ہوئے غیر ملکی ذخائر سے اخراج کو روکنے کے لیے 2022 سے درآمدات پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا ہوگیا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے 3 بلین ڈالر کے قرض پروگرام کی شرط تھی کہ جون میں شروع ہونے والی یہ پابندیاں ختم کی جائیں۔

ایک بروکریج کمپنی  کے ریسرچ کے سربراہ طاہر عباس  کہتے ہیں انہیں توقع ہے کہ فی الحال روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 295 اور 305 کے درمیان ٹریڈ کرے گا۔

پی ڈی ایم کے دورحکومت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

انہوں نے کہا روپے کے گرتے ہوئے رجحان کی وجہ بنیادی طور پر درآمدی پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ساتھ سامان اور خدمات کے بیک لاگ کو ختم کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں