کوکنگ آئل اور گھی بنانے والی کمپنیوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی برینڈ کا تیل 10روپے اضافے سے 365روپے پر پہنچ گیاہے۔
بی برینڈ کا گھی 10روپے مہنگا ہوکر 400 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا مزید مہنگا
دکانداروں کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے، سپلائی کم ہونے اور ڈالر مہنگا ہونے کے باعث بی برینڈ کے تیل اورگھی کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
شہری بھی صورتحال سے پریشان ہیں اور شکوہ کیا کہ کمپنیوں کاگھی اور تیل قوت خریدسے باہرہوچکاہے، کھلاتیل خریدنے پرمجبورہیں ۔