آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
متحدہ عرب امارات کو سخت گرمی اور شدید بارشوں کیلئے تیار رہنا چاہیے، ماہرین کا انتباہ
جبکہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منڈی بہاائولدین، نارووال، راولپنڈی، جہلم، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا اور جھنگ میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نارووال اور سیالکوٹ میں چار،چارجبکہ لاہور سٹی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
تاریخ کے گرم ترین دور کا آغاز، اقوام متحدہ نے وارننگ جاری کردی
لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82فیصد ریکارڈ کیا گیا۔