کرکٹ ورلڈکپ کون جیتے گا؟ گنگولی نے 5 ٹیموں کی پیشگوئی کردی

Sourav Ganguly

کرکٹ ورلڈکپ کون جیتے گا؟ گنگولی نے 5 ٹیموں کی پیشگوئی کردی


سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیموں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے تک کون سی چار ٹیموں کو فیورٹ سمجھتے ہیں؟

ورلڈ کپ 2023 ،گلین میک گرا نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

جس پرگنگولی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ جتنے والی ٹیموں میں سب سے اوپر بھارت کو رکھتا ہوں، کیونکہ ہمیں ہوم ایڈوانٹیج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں