وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر13.60 فیصد سستا ہوا، کوکنگ آئل پانچ لیٹر1.65 فیصد سستا، ویجیٹبل گھی 0.43 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی0.42 فیصد،سرسوں کا تیل 0.23 فیصد اور آٹا0.19 فیصد سستا ہوا۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد سائیکل بھی مہنگی
رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران دال ماش،دال مسور، آلو ،ٹماٹر، لہسن،انڈے، چینی ،بیف،مٹن،کھلا دودھ،دہی،گڑ،سرخ مرچ پاوڈر اور پٹرولیم مصنوعات سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی 32 اشیاء مہنگی ہوئیں اور12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے سرخ مرچ پاوڈرکی قیمت میں 7.58 فیصد، چاول کی قیمت میں 7.48 فیصد اضافہ، لہسن5.06 فیصد ، چینی 4.02 فیصد، گڑ 3.23 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن کی قیمت میں فیصد 2.83 اضافہ ہوا۔