طارق عزیز مرنے سے قبل اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے تھے، اہلیہ حاجرہ طارق

Tariq Aziz

لیجنڈری اداکار و میزبان طارق عزیز کی اہلیہ حاجرہ طارق عزیر نے انکشاف کیا ہے کہ طارق عزیز مرنے سے قبل اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے تھے۔

حال ہی میں حاجرہ طارق عزیز شوہر کی تیسری برسی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران آبدیدہ ہو گئیں ، انہوں نے کہا میرا یہ خیال تھا کہ وقت کیساتھ ساتھ مداحوں کی طارق عزیز سے محبت اور چاہت میں کمی آئے گی لیکن ایسا نہیں ہوا، مداحوں میں ان سے محبت اور ان کی عزت میں دگنا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ماہرہ خان اور فواد خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

طارق عزیز کی آخری خواہش سے متعلق سوال پر حاجرہ نے بتایا کہ اپنی زندگی میں طارق عزیز کو جن چیزوں کے بھول جانے کا خدشہ ہوتا تھا تو وہ انہیں لکھ کر کتابوں میں رکھ لیتے تھے۔

شادی کی خبروں پر مائرہ خان کی جانب سے ردعمل آ گیا

حال ہی میں ان کی ایک کتاب میں کھولی اس میں ایک پرچی تھی جس پر یہ درج تھا کہ میری آنکھیں عطیہ کرنے کیلئے ہیں، پرچی سے معلوم ہوا کہ طارق عزیز اپنی آنکھوں کو عطیہ کرنا چاہتے تھے لیکن ان کی اچانک موت کی وجہ سے ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔

 


متعلقہ خبریں