دوران پرواز پائلٹ دل کا دورہ پڑنے سےچل بسا

plane

200 سے زائد مسافروں لے جانیوالے طیارے میں دوران پرواز پائلٹ دل کا دورہ پڑنے سے باتھ روم میں گر گیا اور بعد ازاں اس کی موت واقع ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لٹام ائیر لائن کا 56 سالہ پائلٹ ایوان اینڈور 271 مسافروں کو لیکر میامی سے چلی لے جا رہا تھا کہ طیارے کے اڑان بھرنے کے چالیس منٹ گزرنے کے بعد ساتھی پائلٹ نے مسافروں سے پوچھا کہ کیا آپ میں کوئی ڈاکٹر موجود ہے۔

نگران وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

پائلٹ ایوان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ساتھی پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی طور پرپناما کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی اور فوری طور پر ایک نرس اور ایک ڈاکٹر پائلٹ کو امداد دینے کیلئے طیارے میں پہنچے تب تک پائلٹ زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔

استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

ڈاکٹر نے بتایا کہ طیارے کی لینڈنگ کے بعد ایوان اینڈور کی موت واقع ہوئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں