فیصل آباد میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، چار سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
نگران وزیر خزانہ کی دوڑ میں سب سے آگے کون؟ ممکنہ نام سامنے آگئے
نوٹیفکیشن کے مطابق کسی قسم کے احتجاج، دھرنااور جلسہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکمنامے کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔