آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار


دبئی: پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بھی سرفہرست رہا، قومی ٹیم  نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی جبکہ بابراعظم بلے بازوں میں سب سے آگے  رہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق پاکستان 130 ریٹنگ پوائنٹس لے کر سرفہرست ہے جبکہ دوسرے نمبرپر آسٹریلیا اور تیسرے پر بھارت ہیں۔

اسی طرح نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے جبکہ ویسٹ انڈیزساتواں نمبر پر ہے جبکہ افغانستان رینکنگ ٹیبل پر بنگلہ دیش اور سری لنکا سے اوپر آ گیا ہے جس کی وجہ افغان ٹیم کا ٹی ٹوینٹی میں بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کرنا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے بابراعظم آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بولرز میں  پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں