بحر او قیانوس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، متعدد ہلاک ، 40 کو بچا لیا گیا

boat

بحر اوقیانوس کے جزیرے پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد مسافر ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے کیپ وردے کے ساحل پر پیش آیا، تارکین وطن ایک ماہ قبل عام طرز کی کشتی میں مغربی افریقا کے ملک سینیگال سے روانہ ہوئے تھے جس میں تقریباً 100 افراد سوار تھے، 40 کے قریب افراد کو بچالیا گیا ہے۔

فرانس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 6 افراد ہلاک ، 55  کو بچا لیا گیا

مقامی انتظامیہ نے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ سینیگال کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حادثے کے بعد 38 افراد کو بچالیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں