اسلام آباد ایئر پورٹ کو 15 سال کیلئے آئوٹ سورس کرنے کی منظوری

ISB AIRPORT

وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو 15 سال کیلئے آوٹ سورس کرنے  کا پلان منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی جب کہ خلاف ورزی کیے جانے پر ایڈوانس پیمنٹ ضبط اور معاہدہ کینسل ہو جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کے انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی ،اس کے علاوہ  سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہو گی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ایک اور بےضابطگی کا انکشاف

ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر کسٹم، سائٹ سکیورٹی اور امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوگی۔  تھرڈ پارٹی کو ائیر پورٹ پر شاپنگ مال اور  برانڈز شاپس بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں