یوم آزادی ، کراچی میں نامعلوم سمت سے لگنے والی گولیوں سے 79 افراد زخمی


 کراچی میں یوم آزادی پر نامعلوم سمت سے لگنے والی گولیوں سے خواتین اور بچوں سمیت 79 افراد زخمی ہو گئے۔ 

شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات نے خوشی کی گھڑی کو غم میں بدل دیا، پولیس ریکارڈ کے مطابق جشن آزادی کی رات کو شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 79 افراد نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جس میں 25 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے سول ، 25 جناح اور سب سے زیادہ 29 افراد کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔

کراچی،لیاری چاکیواڑہ میں فائرنگ سےرینجرز اہلکارشہید

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی ہونی چاہے وہ لائسنس یافتہ اسلحے سے ہی کیوں نہ کی جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں