اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا ملی نغمے پیش کرنے والوں کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان


اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی کی جانب سے تقریب میں ملی نغمے پیش کرنے والے بچوں کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے پاکستان کے 77 ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو پاکستان وجود میں آیا تھا، ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے پاکستان ملا۔

جان جمالی کا کہنا تھا کہ پاکستان ساحل و وسائل کی زمین ہے جس میں کسی چیز کی کمی نہیں۔ پاکستان کی ترقی بلوچستان سے وابستہ ہے۔

77 واں یوم آزادی ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

اس کے علاوہ اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں بھی یوم آزادی پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی پرچم کی کشائی کی۔

یوم آزادی کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی شرکت کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں