جعلی سکیموں میں سرمایہ کاری، عوام کو خبر دار کر دیا گیا

secp

یہ کمپنی رجسٹرڈ نہیں عوام سرمایہ کاری نہ کریں ایس ای سی پی نے خبردار کردیا


ایس ای سی پی کی جانب سے عوام کو ایک بار پھر متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ جعلی اور غیر قانونی سکیموں میں سرمایہ کاری سے پر ہیز کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی کے نوٹس میں آیا ہے کہ اے اے انٹر پرائزیز اینڈ انویسٹمنٹ، اے اے انٹر پرائزیز اور انیس احمد انٹر پرائز (سنگل ممبر) پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنیاں عوام کو غیر قانونی اور سرمایہ کاری کی جعلی سکیموں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر رقوم، سرمایہ اکٹھا کر رہی ہیں۔

ایل پی جی مزید مہنگی

ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ مذکورہ کمپنیاں اپنی رجسٹریشن کی حیثیت کو عوامی اعتماد حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہوئے غلط تاثر دے رہی ہیں۔

جعلی اور غیر قانونی سکیموں میں سرمایہ کاری سے پر ہیز کریں کیونکہ ایسی جعلی سکیمیں عوام کو قیمتی سرمائے سے محروم کر سکتی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں