لاہور: واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران بھارتی سپاہی کے ہاتھوں سے رائفل گر گئی۔
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے وقت پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایف ایف انڈیا کی پریڈ کے دوران بھارتی فوج کی رائفل نیچے گر گئی جس نے بھارت کے سپاہیوں کے چاک و چوبند کا پول کھول دیا۔
بھارتی سپاہی کی رائفل گرتے ہی سائیڈ پر کھڑا جوان بھاگتا ہوا آیا اور رائفل اٹھا کر سپاہی کو پکڑا دی۔
اس موقع پر پاک رینجرز کے جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے بے مثال تھے۔ رینجرز کی دلیرانہ انداز کی پریڈ کے دوران وہاں موجود شرکاء نے ’اللہ اکبر‘ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے لہو گرما دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ نے بھارت کا ریکارڈ توڑنے کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب روزانہ شام کو منعقد ہوتی ہے جسے دیکھنے کے لیے دونوں اطراف تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جبکہ دونوں ممالک کی افواج شاندار پریڈ کا مظاہرہ بھی کرتی ہیں۔