نوا زشریف اگلے ماہ پاکستان واپس آئینگے ، شہبازشریف

shehbaz sharif

انتظار کی طویل گھڑیاں ختم نوازشریف کی پاکستان واپسی کا اعلان کردیا گیا


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے،نوا زشریف اگلے ماہ تشریف لائیں گے،وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتا۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نگران وزیراعظم کا فیصلہ اپوزیشن سے مل کر کرنا ہے۔

ہم سب نے 11سال پی ٹی آئی کیلئے محنت کی،چیئرمین پی ٹی آئی اکیلے کچھ نہیں تھے ،علیم خان

کل اپوزیشن لیڈر سے ملاقات ہو گی، اپوزیشن لیڈر سے مل کر فیصلہ کیا تھا کہ وقت سے قبل نام پبلک نہیں کریں گے۔اگلی حکومت کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

دوسری پارٹیوں کی طرح اپنی کارکردگی عوام کے پاس لے کر جائیں گے ،تاریخ میں بعض اوقات جیل پاپولرٹی کا باعث بنی ہے۔

جب یہ بیان دیا جائے کہ سارے چور ڈاکو ہیں۔دوسروں کو چور ڈاکو کہتے ہوں اور خود پکٰڑے جائیں تو مقبولیت کا فیصلہ عوام ہی کرتی ہے۔

کسی سینیٹر کے نگران وزیراعظم یا نگران وزیر بننے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں،اسحاق ڈار

دو جماعتی سسٹم کے بارے میں کہنا قبل ازوقت ہو گا۔اپنی ذات کیلئے ملک کے مفاد کو قربان کرنےوالوں کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کا جتھہ اس قابل نہیں کہ ملک کی خدمت کا کا م انہیں دیا جائے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے میں سائفر لہرایا اور پھر کہا گم گیا ہے۔

قانون وزیراعظم کو سائفر گھر لے جانے کا حق نہیں دیتا ،وزیراعظم کا سائفر گھر لے جانا ایک بہت بڑا جرم ہے۔

سائفر کیسے چوری ہوا اور کیسے چھپ گیا ،سائفر میں دور دور تک سازش اور امریکا کے ملوث ہونے کی کوئی بات نہیں۔

پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری سے لاعلمی کا اظہار

سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ،سعودی عرب جیسے برادر ملک کے ساتھ ایسا رویہ رکھا گیا جو نامناسب تھا۔

ہم نے 16ماہ میں تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کی ،اگر نگران حکومت میں اچھی باتیں ہوتی ہیں تو بطور پاکستانی خوشی ہو گی۔

الیکشن میں جا کر عوام کو بتائیں گے ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے کو توڑا۔

کون بنے گا نگران وزیراعظم ؟ نام فائنل کر لیا گیا

اگر ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو مارکیٹ میں ضروری چیزیں نہ ملتیں ،نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا ،نواز شریف نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کو ختم کیا۔

2018کے بعد اس ملک کے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا گیا ،ہمارے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے ،چینی اور گندم کے اسکینڈل قوم کے سامنے ہیں۔

ان 16ماہ میں کرپشن کا کوئی ایک بھی اسکینڈل دیکھا دیں ،نواز شریف کے خلاف جعلی اور جھوٹے کیس بنائے گئے ۔

ملک میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں،اوگرا

احتساب کے نام پر انتقام کسی صورت نہیں ہونا چاہیے ،انصاف وہ ہو جو ہر کسی کو ہوتا ہوا نظر آئے ،میں نے ایک سے زیادہ مرتبہ کہا چارٹر آف اکانومی پر بات کریں ،چارٹر آف اکانومی کی پیش کش کوٹھکرایا گیا۔

آئین کے تحت صدر مملکت نگران حکومت میں اپنی ذمہ داری جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں