ملک میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں،اوگرا

اوگرا

ترجمان اوگرا نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کسی قسم کی قلت کی خبروں کی تردید کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں۔

آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کر دیا گیا

ملک میں پٹرول کا وافر ذخیرہ موجود ہے، ملک میں پٹرول کا 4لاکھ ٹن کا ذخیرہ موجود ہے۔

70ہزار ٹن پیٹرول کے مزید جہاز لنگر انداز ہورہے ہیں۔زیرگردش خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی تیل سے عوام کو ابھی فائدہ نہیں پہنچا تاہم آنے والے دنوں میں پہنچے گا۔


متعلقہ خبریں