ہم سب نے 11سال پی ٹی آئی کیلئے محنت کی،چیئرمین پی ٹی آئی اکیلے کچھ نہیں تھے ،علیم خان

aleem khan

علیم خان کے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات


صدراستحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی حکومت کے دوران تمام ضمنی الیکشن ہاری۔

ہم نیوز کے پروگرام اپ فرنٹ ود مونا عالم میں گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ 9مئی کو ایک معاملہ ہوا مگر اس سے پہلے بھی لوگ پی ٹی آئی سے خوش نہیں تھے ۔9مئی کو تو پی ٹی آئی نےحد کردی۔بمبئی میں بھی جناح ہائوس پر کبھی کسی نے حملہ نہیں کیا۔

نگران وزیراعظم سے متعلق فیصلہ کل تک ہوجائےگا،شہبازشریف

جب میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو چھوڑا وہ اُس وقت ملک کے وزیراعظم تھے،اپنی زندگی کے 10 سال پی ٹی آئی کودیے،ہمیں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم نے مشکل وقت میں پی ٹی آئی چھوڑی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی مخالف خواتین کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

کسی سینیٹر کے نگران وزیراعظم یا نگران وزیر بننے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں،اسحاق ڈار

ہم سب نے 11سال پی ٹی آئی کیلئے محنت کی چیئرمین پی ٹی آئی اکیلے کچھ نہیں تھے ،چیئرمین پی ٹی آئی خود وزیراعظم بن گئے مگر وہ سمجھتے تھے کوئی اور وزیر نہیں بن سکتا۔

میرے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ان کی بہنوں ہمارے لیے قابل احترام ہیں ،ہم کسی خاتون اور کسی کی ماں بہن کے بارے میں ایسا کچھ نہیں کہیں گے۔

پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری سے لاعلمی کا اظہار

جب آپ کسی خاتون کے بارے میں کہیں گے تو وہ بھی کہیں گے ،مریم نواز کیلئے چیئرمن پی ٹی آئی نے جلسے اور کیس اور جگہ جگہ کیا کیا نہیں کہا۔

جو چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے میں کسی کے بارے میں نہیں کہہ سکتا ،چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کاٹکٹیں تقسیم کرنے میں کلیدی کردار تھا۔

ملک میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں،اوگرا

جو بھی کرپشن ہوئی اس پر عثمان بزدار کو پکڑا جائے اور اس سے پوچھا جائے ،چیئرمین پی ٹی آئی کوچھوڑنے میں عثمان بزدار نے ایک گھنٹہ بھی نہیں لگایا،عثمان بزدار کو پکڑ کر پوچھا جائے کیسے پیسے اکھٹے کیے اور کسے کسے دیئے۔

میں نے پی ٹی آئی پر پیسے کسی کے کہنے پر نہیں لگائے مجھے نئے پاکستان بنانے کا شوق تھا ،میرے خواہش تھی کہ پاکستان خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنے۔

آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کر دیا گیا

جس طرح دوسرے ممالک اوپر گئے تو اس کیلئے پاکستان کو بھی اوپر لے کر جانا چاہتے تھے ۔

میں نے پی ٹی آئی کیلئے محنت کی جو میں نے پاکستان کیلئے کی چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے نہیں کی ۔2018سے پہلے اور بعد کے چیئرمین پی ٹی آئی بہت مختلف ہیں۔


متعلقہ خبریں