کسی سینیٹر کے نگران وزیراعظم یا نگران وزیر بننے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں،اسحاق ڈار

اسحاق ڈار ishaq dar

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے  کہ ان کا اس بات پر یقین ہے کہ اللہ نے جو کام آپ سے لینا ہوتا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔

کون بنے گا نگران وزیراعظم ؟ نام فائنل کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اورسینٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی بار وزارت خزانہ کا عہدہ نہیں مانگا تھا، اللہ نے پانچ سال بعد اسی کرسی پر بٹھا دیا۔

کسی سینیٹر کے نگران وزیراعظم یا نگران وزیر بننے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں، اب نہ نگران حکومت کچھ کرسکتی ہے نہ ہی الیکشن کمیشن۔

راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

جو بھی نگران وزیراعظم ہو اسے موجودہ حالات کا پتہ ہونا چاہیے، پہلے نگران وزیراعظم کا فیصلہ ہوگا پھر مشاورت سے نگران کابینہ بنے گی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ  نگران وزیراعظم سے متعلق جاری مشاورتی عمل سے خود کو الگ رکھا ہے۔

سابق آئی جی خیبر پختونخواکے بھائی اغواکے بعدقتل

نگران وزیراعظم کا فیصلہ وزیراعظم اور قائدحزب اختلاف کو باہمی مشاورت سے کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں