پی سی بی نے افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ریحان الحق ٹیم مینیجر، مکی آرتھر ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم برقرار ہیں۔
ایشیا کپ اور پاک افغان ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
گرانڈ بریڈبرن ہیڈکوچ، اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے۔
مورنی مورکل بائولنگ کوچ، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ اور آفتاب خان فیلڈنگ کوچ ہونگے۔
ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر، کلف ڈیکن فزیوتھریپسٹ کے فرائض سرانجام دیں گے۔