محکمہ موسمیات نے پنجاب،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،سیالکوٹ، نارووال، شکر گڑھ، لاہور، گوجرانوالہ اورگجرات میں بھی بارش متوقع ہے۔
منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، اٹک، جہلم،چکوال، مری،گلیات،ایبٹ آباد، بالاکوٹ،مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بعض میدانی علا قوں میں موسم گرم رہے گا،لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضا میں نمی کا تناسب 85فیصد تک پہنچنے پر حبس میں اضافہ ہوا ہے،آنے والے چند روز میں بارشوں کا امکان نہیں ہے۔
صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کا راج ہے، اس موقع پر مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 13 سے 16 اگست تک مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔
سیالکوٹ، نارووال، شکرگڑھ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں تیز بارش کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔
راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،مری اورگلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔