بھارت کے سابق معروف کرکٹر وریندر سہواگ نے ورلڈ کپ 2023ء کے لئے چار ممکنہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں بتا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وریندر سہواگ نے اکتوبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں روایتی شارٹس نہیں کھیلتیں، یہ دونوں ٹیمیں غیر روایتی کرکٹ پر فوکس کرتی ہیں، سہواگ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ برصغیر میں یہ دونوں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔
این بشپ کی ایک لفظ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور ویرات کی شاندار تعریف
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم روہت شرما کی قیادت میں حالیہ برسوں میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں کافی مضبوط نظر آئی ہے جبکہ ہوم کنڈیشنز بھی ہمارے حق میں ہوں گی۔
سہواگ نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں کہا کہ گرین شرٹس کو کم نہیں سمجھنا چاہیے، حالیہ برسوں میں بابراعظم کی قیادت میں پاکستان نے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے مضبوط امیدواروں میں سے ایک ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے کرکٹر گلین میک گرا نے بھی انہی چار ٹیموں کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کی تھی۔