اٹک جیل کے عملے سے ہاتھا پائی ، چیئرمین پی ٹی آئی  کے 2 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

pti

اٹک جیل کے عملے سے ہاتھا پائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی  کے 2 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ تھانہ سٹی اٹک میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افضال احمد وڑائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر نمبر 556 میں سنگین دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی گئی

ایف آئی آر کے مطابق وکلاء شیر افضل خان اور عمیر نیازی نے ہیڈ وارنٹ ابرار خان کی یونیفارم بھی پھاڑ ڈالی، دونوں وکلاء  چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ جیل پکٹ پر جیل لاک ہونے کا وکلاء کو بتایا گیا جس پر وکلاء نے مشتعل ہو کر جیل عملے سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں