قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف سے کل نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت ہو گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں سے مشاورتی عمل مکمل کرلیا ہے۔وزیراعظم کو اپوزیشن کے تین نام شیئر کروں گا۔
کون بنے گا نگران وزیراعظم ؟ نام فائنل کر لیا گیا
اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعظم کے لئے کسی جج، جرنیل یا بیوروکریٹ کے نام کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ نگران وزیراعظم پاکستانی ہو گا۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کل صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دوں گا۔