امریکا کے ہزاروں فوجی بحیرہ احمر پہنچ گئے

امریکی فوج کی لاکھوں حساس ای میلز روسی اتحادی ملک مالی کے پاس پہنچ گئیں

ایران کی جانب سے تیل بردار بحری جہازوں پرقبضے کے بعد امریکا کے 3 ہزار سے زائد فوجی بحیرہ احمر پہنچ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سیلرز اور میرینز یو ایس ایس باتعان اور یو ایس ایس کارٹر ہال جنگی جہازوں پر پہنچے اور وہ پانچویں بیڑے کو “کمک اور سمندری صلاحیت” مہیا کرتے ہیں۔

یو ایس ایس باتعان فکسڈ ونگ اور روٹری طیاروں کے ساتھ ساتھ لینڈنگ طیارے بھی لے جا سکتا ہے۔یو ایس ایس کارٹر ہال، ایک گودی لینڈنگ جہاز ہے اور یہ میرینز، ان کے سامان، اور انھیں ساحل پر اتارتا ہے۔

امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ ایران نے گذشتہ 2 برسوں کے دوران خطے میں بین الاقوامی پرچم بردار قریباً 20 مال بردار یا تیل بردار بحری جہازوں کو یا تو قبضے میں لیا ہے یا ان کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔


متعلقہ خبریں