ستمبر سے دسمبر تک بجلی مزید مہنگی ہوگی

ماہانہ

رواں سال ستمبر تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی جس کی مد میں 39 ارب روپے موصول ہوں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  کی شرط کے تحت رواں مالی سال بجلی صارفین سے 721 ارب اضافی وصول کیے جائیں گے۔ رواں سال ستمبر سے دسمبر تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کے نتیجے میں 122 ارب روپے موصول ہوں گے۔ اسی طرح سالانہ ریبیسنگ کی مد میں 5 روپے 75 پیسے بجلی مہنگی کرنے سے 560 ارب موصول ہوں گے۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے بجلی مہنگی کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2130 ارب تک محدود کیا جائے گا۔ جو جون 2023 تک 27 سو ارب روپے کے لگ بھگ ہو چکا تھا۔


متعلقہ خبریں