طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی بلوچستان یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں کئی طلبہ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ احکامات تک جامعہ تمام تعلیمی مقاصد کیلئے بند رہے گی۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق تمام طلباء کو یونیورسٹی ہوسٹل خالی کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئےہاسٹل خالی کرانے سے طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔