ڈالر پھر مہنگا ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار

پاکستان کا قرضہ (dollar)

ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 53  پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 287 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت  2 روپے بڑھنے کے بعد 294 روپے ہو گئی ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں316 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کاروبارکے دوران انڈیکس 48 ہزار902 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں