ایشیا کپ، پاکستان اپنا افتتاحی میچ کس سے کھیلے گا؟

asia cup

ایشیا کپ 2023 پاک بھارت فائنل ہونے کے امکانات روشن


پاکستان ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں نیپال کے خلاف کھیلے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک افغان ٹیمیں سری لنکا میں ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد 27 اگست کو پاکستان پہنچیں گی۔

پاکستانی ٹیم ملتان میں جبکہ افغانستان کی ٹیم لاہور میں قیام پذیر ہوگی، آرام کے بعد قومی ٹیم کی 28 اگست کو ٹریننگ کا امکان ہے۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق نیپال کرکٹ ٹیم کی بھی 27 اگست کو پاکستان آمد متوقع ہیں، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں یکم ستمبر کو لاہور پہنچیں گی۔

پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں 31 اگست کو سری لنکا روانہ ہوں گی، پی سی بی کی جانب سے ٹیموں کی آمد کا باقاعدہ شیڈول آئندہ ہفتے جاری کیے کا امکان ہے۔

بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں کا 3 ستمبر کو لاہور میں آمنا سامنا ہو گا، 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں لاہور میں پنجہ آزمائی کریں گی۔


متعلقہ خبریں