روس کا چین اور اسرائیل کیلئے بھیجی جانے والی گندم پر ڈرون حملہ

wheat گندم

روس نے چین، اسرائیل اور افریقی ممالک کیلئے بھیجی جانے والی گندم پریوکرینی بندرگاہ پرڈرون حملہ کر دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق روسی ڈرونز نے دریائے ڈینیوب پر یوکرین کی بندرگاہ پر پر ڈرون حملہ کرکے نقصان پہنچایاہے۔

یوکرین کی جانب سے روس پرالزام عائد کیا گیاہے کہ گندم کی برآمدات روکنے کیلئے بندرگاہ پرڈرون حملہ کیاگیا ہے۔

پرائیویٹ سیکٹر کی گندم لے کر پہلا بحری جہاز روس سے پاکستان پہنچ گیا

روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں رومانیہ کی جانب سے الزام عائد کیاگیا ہے کہ روس کا اصل ہدف دریائے ڈینیوب کی دوسری طرف ایک اندرون ملک بندرگاہ ازمیل کی غلہ بندرگاہ تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ افریقی ممالک، چین اور اسرائیل کے لیے بھیجی جانے والی گندم تقریبا 40,000 ٹن تھی۔


متعلقہ خبریں