پی ٹی آئی کے مزید 9 ارکان اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل

pti

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے خلاف ووٹ دینے پر 9 ارکان سندھ اسمبلی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے 9 ارکان سندھ اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔ ارکان کو جاری کردہ شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر ان کی بنیادی رکنیت معطل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

رکن سندھ اسبملی عباس جعفری کی بنیادی پارٹی رکنیت پہلے ہی ختم کی جا چکی ہے جبکہ دیگر ارکان میں رابعہ اظفر، بلال غفار، عمرعماری، ڈاکٹرسنجے، علی عزیز جی جی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر عمران شاہ، دیوان سچ آنند اور کریم بخش گبول کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں