ن لیگ کی گردن میں سریا آنا شروع ہو چکا ہے، منصور علی خان کا بے لاگ تبصرہ 


سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار منصور علی خان نے کہا ہے کہ میں نے حال ہی میں ایک تبدیلی پاکستان مسلم لیگ (ن )میں دیکھی ہے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام” پاور پولیٹکس ود عادل عباسی” میں  منصور علی خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی گردن میں سریا آنا شروع ہو چکا ہے اور وہ اس وجہ سے آرہا ہے کہ ”جناب ہن تے ساڈا گیم آن ہو گیا”۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری چند ہفتوں کی بات ہے، فیصل واوڈا کا دعوی

انہوں نے کہا ہے کہ یہ وہی لوگ تھے جو ایک زمانے میں جھک کر بڑی تمیز کیساتھ ملا کرتے تھے،اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ جس طرح چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس آگے جانا شروع ہو چکا ہے،جس کے رزلٹ کے حوالے سے بھی چوبیس سے 48 گھنٹوں میں ہمیں کافی حد تک کلیئر ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں