پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، چار آپریشن تھیٹرز بند


لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے چار آپریشن تھیٹرز بند ہو گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ: 40 کروڑ روپے کا جھنڈا لہرانے پر حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب

اس ضمن میں ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر محمد تحسین نے بتایا ہے کہ آپریشن تھیٹرز کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے اور انہیں جراثیم سے بھی پاک کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

ایم ایس پی آئی سی کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی اسپتال کے سات آپریشن تھیٹرز ہیں جن میں سے چار فی الوقت بند کیے گئے ہیں۔

نگران پنجاب کابینہ ، پوش علاقوں میں 5 مرلہ گھروں پر بھی ٹیکس لگانے کی منظوری

ڈاکٹر محمد تحسین کے مطابق آئندہ ایک یا دو دن کے اندر آپریشن تھیٹرز کو فعال کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں