حکومتی اتحادی جماعت کا پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

National Assembly

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رکن نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

پورا ہفتہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صلاح الدین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

ملک میں مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی ہے اور لوگ خودکشی پر مجبور ہیں۔

آٹا مزید مہنگا ہوگیا

انہوں نے کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا وعدہ یاد ہے مگر عوام کیساتھ کیے گئے وعدوں کا کیا ہوگا؟

پٹرول کی قیمت میں اس ظالمانہ اضافے کو واپس لیا جائے۔یاد رہے کہ آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پٹرولیم قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے ۔


متعلقہ خبریں