نواز شریف ساری زندگی کسی بھی قسم کی ایکسٹینشن کیخلاف رہے ہیں، نہال ہاشمی


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم ایوب خان تھے یحییٰ خان کیخلاف ہیں، ہر اس شخص کیخلاف ہیں جو آئین کیخلاف جائے گا۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ جو اللہ کے سامنے حلف لیتا ہے اس سے جب باہر جاتا ہے تو اللہ کو بھی دھوکہ دیتا ہے اورقوم کو بھی دھوکہ دیتا ہے، جنرل قمر باجوہ نے یہ سب کیا، جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اپنے مینڈیٹ سے باہر جا کر کام کیا ہے۔

حملہ آورگروپ کی شناخت ہوئی ہے، ایڈیشنل آئی جی شوکت عباس

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کیلئے ووٹ نہیں دیا، ووٹ پارلیمانی پارٹی جب فیصلہ کرتی ہے تو پارٹی سربراہ میجورٹی کیساتھ جاتا ہے، اس کا سنگل ووٹ ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف ساری زندگی کسی بھی قسم کی ایکسٹینشن کیخلاف رہے ہیں،اگر نواز شریف ملک کے چوتھی دفعہ وزیراعظم بھی بن جاتے ہیں تو پھر بھی کسی قسم کی ایکسٹینشن نہیں دیں گے۔

مزید پروگرام میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں