باجوڑ خودکش دھماکےمیں شہید ہونے والوں کی تعداد54 تک پہنچ گئی ہے جبکہ83 افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر نے باجوڑدھماکے میں زخمی ہونے افراد کی عیادت کی اس کے علاوہ شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔
جے یو آئی کارکنان پر امن رہیں ، مولانا فضل الرحمان
کور کمانڈر نے دھماکہ کے شہداء کے لئے دعا کی اور لواحقین کے بلند حوصلوں کو سراہا۔
دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکاخودکش تھا،جائے وقوعہ سےبال بیرنگ ملےہیں۔
حملہ آورگروپ کی شناخت ہوئی ہے،ابتدائی انکوائری میں ملزمان تک تقریباً پہنچ چکےہیں۔