دھماکا جے یو آئی ورکرز کنونشن شروع ہونے سے پہلے ہوا، عینی شاہدین


باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکے سے  مقامی امیر سمیت 40 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 150 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

جے یو آئی ورکرز کنونشن دھماکے کے عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ جے یو آئی ورکرز کنونشن شروع ہونے سے پہلے دھماکا ہوا، دھماکے کے مقام پر جے یو آئی کارکنان  کی بڑی تعداد جمع تھی۔

سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جارہے ہیں، مولانا عبد الغفور حیدری

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی مذمت اور واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

وزیراعظم نے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے جبکہ دھماکے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

باجوڑ میں جے یو آئی (ف)کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ، مقامی امیر سمیت 35 افراد جاں بحق

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داران کی نشاندہی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں