شبر بھائی یہ کہانی کہاں سے ایجاد کرلی؟ اسد عمر کا سوال

پولیس موبائل میرے گھر پر آئی، دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا؟ اسد عمر

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے انٹرویوپر ردعمل دیتے ہوئے ان سے استفسار کیا کہ شبر زیدی بھائی خیریت ہے؟ یہ کہانی کہاں سے ایجاد کردی؟۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018 میں بنی تھی، پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9 اعشاریہ 8 ارب ڈالر تھے۔

پی ٹی آئی حکومت چلتی رہتی تو ملک معاشی طور پر تباہ ہو جاتا، شبر زیدی

اسد عمر کا کہنا تھا کہ میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019 تھا، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کے وقت زر مبادلہ کے ذخائر 8 اعشاریہ7 ارب ڈالر تھے۔

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے تھے، قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں ہوا تو 8 اعشاریہ 7 ارب ڈالر پر ڈیفالٹ کیسے ہوتا؟


متعلقہ خبریں