عدالت کا حلیم عادل شیخ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حلیم عادل شیخ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

عدالت نے جاری کردہ حکم میں کہا کہ حلیم عادل شیخ کو تھری ایم پی او کے تحت بھی نظر بند نہ کیا جائے۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ممکنہ گرفتاری اور خفیہ انکوائریوں کے خلاف درخواست نمٹا دی۔


متعلقہ خبریں