پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرے خیال میں اسمبلیاں دو دن پہلے تحلیل ہو جائیں گی،
ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہمجھے نگران وزیراعظم کے حوالے سے کوئی آفر نہیں ہوئی، ہم نے 4،5 ناموں کو ڈسکس کیا ہے، ہم نے جو 4،5نام دیے ہیں وہ سیاستدان ہیں۔
انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا
انکا کہناتھا کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے مل کر 4،5نام فائنل کیے ہیں جو دوسری پارٹیوں سے بھی ڈسکس ہوں گے، نگران وزیراعظم کا نام ایک ہفتے کے اندرفائنل ہوجائےگا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرے خیال میں 90 دن میں الیکشن ہوں یہی ہمیں سوٹ بھی کرتا ہے، میری ذاتی رائے ہے الیکشن 90دن سے بھی پہلے ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو جیل سے رہا کر دیا گیا
انہوں نے اسحاق ڈار کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے تو کبھی اپنا نام نگران وزیراعظم کے لیے نہیں دیانہ کسی اسٹیج پر ایسی کسی خواہش کا اظہار کیا ہے۔