عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ انتقال کر گئیں


لندن: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ سینیڈ او کونر 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئر لینڈ کی عالی شہرت یافتہ گلوکارہ سینیڈ او کونر کے اہلخانہ کی جانب سے موت کی تصدیق کر دی گئی تاہم موت کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

گلوکارہ کی موت کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجابی گلوکار سریندر شیندا انتقال کر گئے

آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر نے کہا کہ یہ واقعی ہی افسوسناک خبر ہے، سینیڈ او کونر کی موسیقی کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا اور ان کی صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے اسلام قبول کر لیا تھا اور انہوں نے اپنا اسلامی نام “شہدا” رکھ لیا تھا۔


متعلقہ خبریں