فیصل مسجد پارکنگ میں قلفی بیچنے والے ریڑھی بان فرمان اللہ کی ضمانت منظور


فیصل مسجد پارکنگ میں قلفی بیچنے والے ریڑھی بان فرمان اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

چھٹیوں میں سکول آنے والے اساتذہ کو کنوینس الائونس دینے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے قلفی فروش کو سزا دینے کا مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ بنیادی الزام لگایا گیا ہے کہ بغیر لائسنس کے ریڑھی لگائی گئی، ابھی تک کوئی چارج فریم نہیں ہوا، چالان جمع ہوا ہے۔

چاول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

پورے شہر میں تجاوزات کون کررہے ہیں پورے شہر کو معلوم ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ کو معلوم ہے کون لوگ ہیں جو ایسا کرتے ہیں ؟ قانون کی بات کریں۔

چنیوٹ میں خام لوہے کے 8 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں: ابراہیم مراد

وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار تاحال جیل میں ہے، درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے کوئی ریلیف نہیں ملا۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں