آگ بجھاتے بجھاتے ہوائی جہاز تباہ، ویڈیو سامنے آگئی


ایتھنز: یونان میں آگ بجھاتے ہوئے ہوائی جہاز خود گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز تباہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے علاقے ایویا جزیرے کے جنگل میں لگنے والی آگ بجھاتے ہوئے جہاز خود گر کر تباہ ہو گیا جہاز میں سوار دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گیمبیا کے صدر کا بھارتی حکومت کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم

یونان کے وزیر دفاع نکوس ڈینڈیاس نے فرض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہونے والے پائلٹوں کی وجہ سے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے پائلٹوں نے شہریوں کی جان و مال کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کے ماحول کے تحفظ کی کوشش کرتے ہوئے فرض کے دوران اپنی جانیں گنوائیں۔

انتظامیہ کے مطابق مذکورہ علاقہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور یہ سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے آگ لگنے کی واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں