انڈین میڈیا میرے والدین کو پریشان نہ کرے، دیر بالا پہنچنے والی بھارتی خاتون کی درخواست

INDIAN WOMEN

فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستانی نوجوان کی محبت میں دیر بالا آنے والی بھارتی خاتون انجو نے اسلام قبول کرکے کورٹ میرج کر لی، انہوں نے اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا ہے۔

بھارتی لڑکی نے ایک مختصر بیان میں اپنے والدین کیلئے بھارتی میڈیا سے درخواست کی ہے کہ انہیں پریشان نہ کیاجائے۔

بھارتی خاتون انجو نے اسلام قبول کرکے شادی کر لی

فاطمہ نے کہا کہ میں پاکستان لیگل ویزے پرپرآئی ہوں، اس کیلئے میں پچھلے سال تین سال سے کوشش کر رہی تھی، میں پاکستان میں محفوظ اور خوش ہوں۔

بھارتی خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے نصر اللہ اور اس کے گھروالوں نے عزت دی، میری بھارتی میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے والدین کو پریشان نہ کریں جلد واپس بھارت آجائوں گی ۔

بھارتی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں دیر بالا پہنچ گئی

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ نے میڈیا سے کہا ہے کہ انجو کی اپر دیر میں شادی ان کا نجی معاملہ ہے جس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ،بھارتی خاتون انجو بھارت سے یہاں قانونی طریقے سے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ انجو این او سی لے کر اپر دیر گئیں، اس حوالے سے پولیس سے رپورٹ بھی طلب کی تھی، بھارتی خاتون انجو کو یہاں آکر شادی کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،  پختون مہمان نواز ہیں اپنے کلچر کے مطابق انہیں عزت دیں گے۔


ایڈیٹر
متعلقہ خبریں